فیس بُک کی کمپنی میٹا کے شیئرز کی قیمت میں 20 فیصد سے زائد کمی

   

نیویارک : سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک کی کمپنی میٹا کے شیئرز کی قیمت گزشتہ شام 22 فیصد گر گئی۔ یہ گراوٹ میٹا کی جانب سے موجودہ سہ ماہی کے درمیان متوقع سیلز کے اندازوں میں پہلے کے مقابلے میں کمی کے اعلان کے بعد دیکھی گئی۔ قبل ازیں سیلز کے یہ اندازے 30 بلین امریکی ڈالرز سے زائد کے تھے تاہم اب انہیں کم کر کے 27 سے 29 بلین ڈالرز بتایا گیا ہے۔ گزشتہ سہ ماہی میں بھی میٹا کمپنی کے منافع میں آٹھ فیصد کی کمی ہوئی تھی جو 10.3 بلین ڈالرز بنتے ہیں۔ ساتھ ہی فیس بُک استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بھی روزانہ ایک ملین کی کمی ہوئی۔ لیکن اس کے باوجود اس کے یوزرز کی تعداد 1.9 بلین ہے۔