نوائیڈا۔ ایک ایسے وقت میں جب ساری دنیا کرونا وائرس کے بحران کے چنگل میں ہے‘ جبری وصولی کے سائبر حملوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
اس کے تازہ شکار کوئی اور نہیں بلکہ اترپردیش میں نوائیڈا کے سینئر پولیس افیسر راجیش کمار سنگھ ہیں۔ سائبر دھوکہ دھڑی کرنے والوں نے پیسے لوٹنے کے کئے فیس بک پر فرضی اکاونٹ ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیش کمار سنگھ کے نام پر بنایا ہے۔
سنگھ نے کہاکہ ائی اے این ایس کو بتایا”جی ہاں کچھ نامعلوم لوگوں نے ایک فرضی فیس بک اکاونٹ میرے نام پر بنایا ہے۔ مذکورہ ریاکٹ کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب مذکورہ سائبر مجرمین لوگوں سے پیسے وصولی کی کوشش کررہے تھے“۔
سنگھ نے کہاکہ انہیں اس بات کی جانکاری اس وقت ملی ہے جب کچھ لوگوں نے اس کے متعلق انہیں بتایاکہ”آپ کو پیسوں کی کیا ضرورت پڑگئی۔ آپ ہمیں راست بول سکتے ہیں‘ فیس بک کے ذریعہ کیوں بول رہے ہیں“۔انہوں نے کہاکہ ”مجھے اس بات کا یقین نہیں تھا کہ پیسوں کی وصولی کے لئے لوگ میرے نام کا فرضی فیس بک اکاونٹ بنائیں گے۔
سائبر مجرمین نے میرے حقیقی فیس بک اکاونٹ سے میری تصویئر آڑائی تھی“۔جاننے والے کئی لوگوں نے جب سنگھ کوان کے نام پر پیسے مانگنے کے متعلق بتایا تو پولیس ایکشن میں اگئی۔
سنگھ نے کہاکہ”مذکور ہ سائبر چوروں نے نہ صرف پیسے مانگے بلکہ دوستی کی کئی لوگوں کو درخواست بھی بھیجی ہے“۔
سنگھ نے مزید کہاکہ ”ممکن ہے کہ مذکورہ چور چاہیں گے کہ جلد سے جلد جھانسے میں لینے کے لئے اپنے اکاونٹ میں زیاد ہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کریں گے مگر اب کوتاہی کا کوئی موقع نہیں ہے کیونکہ بیشتر لوگ اب چوکنا ہوگئے ہیں“۔م
ذکورہ معاملہ گوتم بدھ نگر پولیس کے سائبر سال کے زیر تحقیقات ہے