زیورخ ، 15مئی(یواین آئی ) فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل گانا دائی دائی باضابطہ طور پر جاری کردیا گیا۔فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ کی حمایت میں جاری فیفا کا گیت دائی دائی معروف گلوکارہ شکیرا اور برنا بوائے نے ترتیب دیا ہے ۔ فیفا کے مطابق گانے کی آمدنی دنیا بھر کے بچوں کی تعلیم پر خرچ کی جائے گی، شکیرا اس گانے سے اپنی رائلٹی ایجوکیشن فنڈ میں عطیہ کریں گی جبکہ میوزک پروڈکشن کمپنی ابتدائی ڈھائی لاکھ ڈالر عطیہ کرے گی۔ فیفا کے مطابق ورلڈکپ 2026 فائنل میں پہلی بار ہاف ٹائم شو بھی ہوگا جس میں گلوکارہ شکیرا بھی شریک ہوں گی۔دوسری جانب دائی دائی تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب کردیا گیا ہے ، فیفا ورلڈکپ 2026 البم کے مزید گانے آئندہ ہفتوں میں جاری ہوں گے ۔