فیملی کیر سنٹر کے ملازم نے ساتھی ملازمہ کا قتل کردیا

   

حیدرآباد ۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں قتل کی واردات میں ایک شخص نے اپنی ساتھی ملازمہ کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیمالتا جو کوکٹ پلی دواخانہ میں نرس تھی چار ماہ قبل کورونا لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں اپنے ماں باپ کے ہمراہ مقیم تھی ۔ 15 دن قبل دوبارہ اُسی دواخانہ کو واپس لوٹی جہاں پر وہ ملازم تھی ۔ حالیہ دنوں ہیمالتا فیملی کیر سرویس سنٹر جناپریا کالونی ایل بی نگر منتقل ہوئی تھی اور اپنے شوہر کو اطلاع دی تھی ۔ /18 جولائی کی شام کو اُسی فیملی کیر سنٹر کے دوسرے ملازم وینکٹیشور نے ہیمالتا کا قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فیملی کیر سنٹر کے ذمہ دار چندر شیکھر ریڈی نے وینکٹیشور راؤ سے دریافت کیا کہ ہیمالتا نظر نہیں آرہی ہے جس پر وینکٹیشور راؤ نے اس کو قتل کردینے کا انکشاف کیا ۔ پولیس ایل بی نگر نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔