فینانس کمیشن کے سربراہ کی آمد آج چیف منسٹر سے ملاقات

   

حیدرآباد ۔ 18فبروری ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت کی طرف سے 15ویں فینانس کمیشن کے سربراہ نندکشور سنگھ کا آج پرتپاک خیرمقدم کیا جو تین روزہ دورہ پر پہنچے ہیں ۔ چیف سکریٹری ایس کے جوشی ، فینانس پرنسپال سکریٹری راما کرشنا راؤ اور دوسروں نے شمس اباد ایئرپورٹ پر این کے سنگھ کا استقبال کیا ۔ سال 2019-20ء کیلئے مرکز سے تلنگانہ کو فنڈس کی تخصیص پر ریاست سے بات چیت کیلئے وہ تین روزہ دورہ پر پہنچے ہیں ۔ این کے سنگھ اور کمیشن کے دیگر ارکان ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ اجلاسوں میں مالیاتی تجاویز اور فنڈس کی تخصیصات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ توقع ہے کہ کمیشن کا وفد 19فبروری کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرے گا وار شام کو جوبلی ہال میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا جائے گا۔