فیکٹریز بند ، حکومت روزگار کی تشہیر میں مصروف؟

,

   

نئی دہلی۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے آج مرکز پر تنقید کی کہ اس نے اٹلس سائیکلس فیاکٹری کو بند کردیا ہے، لیکن دوسری طرف حکومتی معاشی پیاکیج اور روزگار کے پیداوار سے متعلق اشتہارات دیئے جارہے ہیں۔ پرینکا نے کہا کہ ایک طرف فیاکٹریاں بند ہورہی ہیں اور نوکریاں ختم ہورہی ہیںتو دوسری طرف حکومت روزگار کے متعلق متضاد دعوے کررہی ہے۔ حکومت عوام کو باور کرا رہی ہے کہ کافی روزگار پیدا کیا جاچکا ہے۔