قاضی پیٹ میں ریلوے کوچ فیکٹری قائم کرنے سے انکار

   

سریش ریڈی کے سوال پر مرکزی وزیر ریلوے کا تحریری جواب
حیدرآباد ۔ 24 ڈسمبر (سیاست نیوز) مرکزی حکومت نے تلنگانہ کے قاضی پیٹ میں ریلوے کوچ فیکٹری قائم کرنے سے انکار کردیا۔ واضح رہیکہ تقسیم آندھراپردیش کے بل میں ریاست تلنگانہ سے یہ وعدہ کیا گیا تھا۔ بی آر ایس کے رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی نے راجیہ سبھا میں تلنگانہ سے کئے گئے ریلوے کوچ فیکٹری کے وعدے پر سوال کیا تو وزیر ریلوے اشونی ویشنوی نے تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کوچ تیاری کی گنائش ہے۔ لہٰذا مرکزی حکومت کے پاس نئی ریلوے کوچ فیکٹری قائم کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں ہے۔ تلنگانہ کے قاضی پیٹ میں ریلوے کوچ فیکٹری قائم کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت نے مرکز کو کئی تجاویز روانہ کی ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بھی اس معاملے میں ایک سے زائد مرتبہ سوال کیا گیا جس کو مرکزی حکومت نے ہمیشہ نظرانداز کردیا ہے اور ہر مرتبہ پوچھے گئے سوال کو ٹال دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت نے سال 2017ء میں اعلان کیا تھا ملک کے کسی بھی ریاست میں ریلوے کوچ فیکٹری قائم کرنے کی ضرورت نہیں ہے جس کی بعد مرکزی حکومت نے کئی ریاستوں کو ریلوے کوچ فیکٹریز منظور کرنے کا گرین سگنل دیا ہے مگر ریاست تلنگانہ کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ مہاراشٹرا کے لاتور اور آسام کے گولرازار میں ریلوے کوچ فیکٹریز قائم کرنے کا جائزہ لینے کا مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کو واقف کرایا ہے۔ن