قبل از وقت اترپردیش میں مانسون کی دستک ،مشرقی اضلاع میں ہوئ بارش

,

   

محکمہ موسمیات نے اتر پردیش میں مانسون کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ وقت سے قریب ایک ہفتہ قبل ، 13 جون کو ، ریاست میں مانسون آچکا ہے۔ خلیج بنگال سے چلنے والی مانسون کی ہواؤں نے پروانچل سے روہیل کھنڈ تک کے اضلاع میں بوندا باندی کا عمل شروع کردیا ہے۔ بنگال ، اڈیشہ ، جھارکھنڈ اور بہار کی سرحد عبور کرنے کے بعد ،یہ پروانچل کے راستے پہنچا ہے۔اتوار کو مشرقی اضلاع میں بارش ہوئی اور موسم خوشگوار بنا ہوا ہے۔