قتل عام کی روک تھام کے لئے اقوام متحدہ کے مشیر ادم دیانگ کا کہنا ہے کہ الفاظ گولی کی طرح مارتے ہیں۔ موجودہ صورتحال کا تاریخی پس منظر میں جائزہ لیتے ہوئے‘انہوں نے اس سنگین مسلئے کے لئے اہم حال پیش کئے اور کہاکہ دنیا کے نوجوان طبقے پر توجہہ مرکوز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
مسٹر دیانگ نفرت انگیز تقاریر کے خلاف کاروائر اور اقوام متحدہ کی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت کے حامل ہیں‘ جہاں پر نفرت انگیز تقاریر کی جڑوں اور اس کے نتائج پر نظررکھنے اور معاشرے پر اس کے ہونے والے اثرات کو کم کرنے کے اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔
مسٹر دیانگ نے سات ماہ قبل اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ اس دو منٹ کے ویڈیو میں جرمنی‘ یوروپ‘ میانمار‘ سری لنکا اوردیگر ایشیاء ممالک میں مذہب‘ ذات پات او رنسل کی بنیاد پر ہونے والے فرقہ واران فسادات کو نفرت انگیز تقاریر کا نتیجہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو نوجوانوں کی تعلیم وتربیت پرتوجہہ او رسرمایہ کی ضرورت ہے تاکہ وہ متحد رہ کر پرامن زندگی گذار سکیں۔ویڈیو ضرور دیکھیں