قتل کیس میں ملوث 4 بھائی گرفتار

   

حیدرآباد۔ سرور نگر پولیس نے قتل کیس میں ملوث 4 بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 32 سالہ احمد، 24 سالہ رحمان ، 23 سالہ عثمان اور 19 سالہ دستگیر ساکنان بھگت نگر سرورنگر کو گرفتار کرلیا۔ 26 اگسٹ کو جھگڑے کے بعد ان افراد نے 33 سالہ بی شیوا کمار گوڑپر حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ شیوا کمار گوڑنے اس کے بھائی سریدھر گوڑ کے ہمراہ احمد سے جھگڑا کیا اور مبینہ طور پر اس پر حملہ کیا تھا جس کے بعد جوابی حملہ جو دوسرے دن ان بھائیوں نے کیاجس میں شیوا کمار گوڑ زخمی ہوگیا تھا۔ سرور نگر پولیس نے اس سلسلہ میں ان افراد کو گرفتار کرلیا۔