قدرت کا عجیب کھیل: 133گاؤوں میں 3ماہ کے دوران 216زچگیاں، سب کو اولاد نرینہ، وزیر اعلی یوگی فکر مند

,

   

کاشی (اترپردیش): کاشی ضلع کے 133دیہاتوں میں پچھلے تین ماہ کے دوران 216زچگیاں ہوئی ہیں۔ عجیب اتفاق ہے کہ ان سبھی کو اولاد نرینہ یعنی سب کو لڑکے ہی ہوئے ہیں۔ اس پر اپنی فکر جتاتے ہوئے اترپردیش وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے اس کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ یوگی ادتیہ ناتھ نے کہا کہ یہ لڑکوں یہ اس طرح کی پیدائش اور لڑکیاں پیدا نہ ہونا یقینا فکر مندی کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا نعرہ ”نعرہ بیٹی بچاؤ۔ بیٹی پڑھاؤ“ کے لئے بھی نہایت فکر مند ہے۔ زچگیوں کا یہ خلاصہ مارچ، اپریل او رمئی کی رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 133گاؤؤں میں پچھلے تین ماہ کے دوران ہونے والی 216 زچگیوں میں سبھی کو لڑکے پیدا ہوئے ہیں۔ ان میں کسی کو بھی بیٹی پیدا نہیں ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ رپورٹ اس بات کا اشارہ کررہی ہے کہ کہیں لڑکی کی پیدائش سے قبل ہی اسے ماں کے پیٹ میں تو نہیں ماردیا جارہا ہے۔

وہیں دوسری جانب سرکاری حکام اس کی وجہ معلوم کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس تعلق سے جانچ کی بھی کی جارہی ہے۔