قرآن کی بے حرمتی کرنے والے ممالک کی بدکرداری آشکار:اردغان

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے بعض یورپی ممالک میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ ممالک ہیں جو کہ اپنے مسخ کردار کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ صدر اردغان نے ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میںمنعقدہ ہالینڈ میں مقیم ترک نڑاد برادری سے ملاقات کے زیر عنوان کے تقریب سے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کیا۔اس موقع پر صدر نے کہا کہ بعض یورپی ممالک میں قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے،قرآن کی حفاظت بلا شبہ حاکم المطلق اللہ کی ذمے داری ہیمگر جو لوگ اس کی بے حرمتی کر رہے ہیں وہ صرف اپنی بدکرداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔