قرض واپسی کیلئے پاکستان کو مجبور نہیں کیا جائے گا: چین

   

اسلام آباد ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چینی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہیکہ سی پیک منصوبوں کے تحت دیے گئے قرض پاکستان پر بوجھ نہیں ہیں۔ بیجنگ اسلام آباد کو ان قرضوں کی ادائیگی کیلئے مجبور نہیں کریگا۔چینی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کا بیان بے بنیاد اور پاک، چین تعلقات کو بدنام کرنے کی ایک بھونڈی کوشش ہے۔امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے دو روز قبل اپنی ایک نیوز کانفرنس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں کی شفافیت پر ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ چین کرونا کے سبب پاکستان کو قرضوں کی مد میں چھوٹ دے یا ان قرضوں کی شرائط کا ازسر نو تعین کیا جائے۔