قرض کی بروقت ادائیگی کی ہدایت

   

نظام آباد :ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے ڈچپلی میں واقع ٹریننگ سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے مہیلا سمکھیاں کے اراکین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اس موقع پر ضلع کلکٹر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے گروپ کی جانب سے بینکوں کے ذریعہ حاصل کردہ قرضہ جات کی ادائیگی اورر استری نیدھی کے قرضۃ جات وقت پر ادا کریں اور قرضہ جات این پی اے نہ ہونے دیں وقت پر ادا کریں اورگروپ کی ترقی کیلئے اقدامات کریں تاکہ خواتین گروپس آگے بڑھ سکے ۔ اس موقع پر سمکھیاں کے صدر اوشا رانی ، سکریٹری سبھاش شری کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔
سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی
میدک ۔ ضلع میدک کے کلچرم پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی اور ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق میدک ٹاون کے گاندھی نگر کے رہنے والے دو افراد مسرز ملیشم ، پوچنا ، بائیک پر ایڈوپاٹل دیواستھانم مندر ناگسان پلی پر درشن کے بعد واپس میدک ہو رہے تھے کہ ایک کار سے ٹکر ہوگئی ۔ جس کے نتیجہ میں ملیشم برسر موقع فوت ہوگیا ۔ شدید زخمی شخص پوچنا کو بغرض میدک ایریا ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے ۔ متوفی ملیشم کی نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثہ کے حوالے کردیاگیا ہے ۔ پولیس میدک ٹاون مصروف تحقیقات ہے ۔