قطر میں پانچویں عالمی سکیورٹی فورم کا آغاز

   

دوحہ : پانچویں گلوبل سکیورٹی فورم کا آغاز قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے خطاب سے ہوا۔فورم میں شامل ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں فریقوں نے افغانستان میں امن و استحکام کے لیے تعاون پر زور دیا۔گلوبل سکیورٹی فورم نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہاکہ2023گلوبل سکیورٹی فورم کا تھیم گلوبل آرڈر کی تشکیل نو کرنا ہے ۔فورم نے کہا کہ کانفرنس دیگر موضوعات کے علاوہ بحران اور تعاون پر بات چیت سمیت بین الاقوامی تناظر پر توجہ مرکوز کرے گی۔ کانفرنس میں توانائی کے عالمی بحران اور پائیدار معیشتوں کو مضبوط بنانے کے طریقوں، یوکرین میں جنگ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کردار، عالمی دہشت گردی اور اُبھرتے ہوئے خطرات، پرتشدد انتہا پسندوں کے نیٹ ورکس اور دور دراز علاقوں میں فینانسنگ اور غلط معلومات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان میں انسانی بحران پر توجہ نہیں دے رہی ہے ۔ سیاسی تجزیہ کار حسن حق یار نے کہاکہ اس کا مطلب ہے کہ بین الاقوامی برادری اب بھی افغانستان کو اہمیت نہیں دیتی ہے ۔ اس موقع پرافغانستان کی سلامتی اور متعلقہ خدشات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور افغانستان کے عوام کو دی جانے والی امداد پر بھی بات کی جائے گی۔