قطر ی وزیراعظم کا انتباہ۔ غزہ جنگ سار ی نسل کو ”بنیاد پرستی“ کے خطرے میں ڈال رہی ہے

,

   

اسرائیل حماس جنگ حماس او راسرائیل کے مابین سات دنوں تک جنگ بندی قطر کی کلیدی ثالثی کانتیجہ رہا ہے
قطری وزیراعظم نے کہاکہ غزہ میں نئی جنگ بندی اور حماس کی حراست سے مزید یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لئے ثالثی کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

دوحا فورم میں شیخ محمد بن عبدالرحمن التھانی نے کہاکہ اسرائیل کی جاری بم باری کامیاب نتائج کے لئے ”راستہ تنگ“ کرنے کاکام کررہی ہے۔ مملکت قطر کے طور پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہماری کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”ہم نے ہار نہیں مانی ہے“ اور مزیدکہاکہ ”جاری بم باری راستہ رنگ کرنے کا کام کررہی ہے“۔اسرائیل حماس جنگ حماس او راسرائیل کے مابین سات دنوں تک جنگ بندی قطر کی کلیدی ثالثی کانتیجہ رہا ہے۔

اس ماہ کی شروعات میں جنگ بندی پر معاہدہ ختم ہوا ہے۔وزیراعظم قطر نے کہاکہ ”ہم جاری رکھے ہوئے ہیں‘ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لئے سنجیدہ ہیں مگر جنگ بندی کے لئے بھی سنجیدہ ہیں“اور کہاکہ ”دونوں فریقین میں ہم ایسی کوئی منشاء نہیں دیکھ رہے ہیں“۔

درایں اثناء فورم سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیوگویٹرس نے کہاکہ مذکورہ سلامتی کونسل حماس اور اسرائیل کے تنازعہ کو کمزور کرنے والی ”بے ہنگم تقسیم کی وجہہ سے مفلوج“ ہوگیاہے۔

غزہ جنگ بندی کی مانگ پر مشتمل ایک قرارداد کو ویٹو کے ذریعہ امریکہ کی جانب سے روکے جانے کے بعد انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کے متعلق ردعمل میں تاخیرکی وجہہ سے اقوام متحدہ کی ساکھ بری طرح متاثر ہورہی ہے۔