قمار بازی میں ملوث 7 افراد بشمول کارپوریٹر گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 19مئی ( سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کے دوران قماربازی میں ملوث افراد بشمول ایک کارپوریٹر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ملکاجگری پولیس نے کستوربا نگر مولیٰ علی میں ایک مکان پر دھاوا کیا اور 7 افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 1,21,520 لاکھ روپئے ضبط کرلیا ۔ 40سالہ ایس کرن ساکن مولیٰ علی ، 35سالہ بی شیواجی کارپوریٹر جواہر نگر ، 41سالہ کے راجو ساکن جیڑپلی ، 40سالہ بی راکیش ساکن مشیرآباد ، 38سالہ جی راجیش کھنہ ساکن کاپرا ، 38سالہ بھاسکر ریڈی ساکن مولی علی اور 39 سالہ پی راجو ساکن میڑچل کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بھاری رقم اور قمار بازی میں استعمال اشیاء کو بھی ضبط کرلیا ۔