قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا ‘ 10 افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ /21 اپریل (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے قمار بازی کے ایک ٹھکانے کو بے نقاب کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کملانگر ای سی آئی ایل کے ایک بوائز ہاسٹل پر دھاوا کیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس حدود میں واقع اس بوائز ہاسٹل میں باضابطہ طور پر قمار بازی جاری تھی ۔ پولیس نے 30 سالہ سریکانت ، 30 سالہ سندیپ سائی ، 32 سالہ بھرت ،28 سالہ کارتک ، 30 سالہ سائی کرن ، 33 سالہ راجو ، 35 سالہ ایس راجو ، 30 سالہ کلیان اور 31 سالہ واسو کو گرفتار کرلیا ۔ ایس او ٹی نے ان کے قبضہ سے 94140 روپئے ، 9 موبائیل فون کو ضبط کرلیا اور ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ گرفتار افراد کو مزید کارروائی کیلئے کشائی گوڑہ پولیس کے حوالے کردیا ۔