قمار بازی کے اڈہ پر دھاوا ‘10 گرفتار

   

حیدرآباد 18 مئی (سیاست نیوز) چندرائن گٹہ محمد نگر میں قمار بازی کے اڈے پر دھاوا کرکے 10 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ٹاسک فورس ساؤتھ زون نے ایک مکان پر دھاوا کیا جہاں پر غیر قانونی طور پر قمار بازی کا اڈہ چلایا جارہا تھا۔ ٹاسک فورس نے وہاں موجود 10 افراد کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے موبائیل فون اور 31 ہزار روپئے نقد رقم ضبط کرلئے۔