قمار بازی کے ٹھکانہ پر پولیس کا دھاوا ، چار افراد گرفتار

   

حیدرآباد /18 جنوری ( سیاست نیوز ) فلک نما پولیس نے قمار بازی کے ٹھکانے کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر پولیس فلک نما راگھویندر نے بتایا کہ فاطمہ نگر ہلز میں دھاوا کیا گیا ۔ ایک خفیہ اطلاع پر پولیس کی ٹیم فاطمہ ہلز پہونچی جہاں ایک مکان میں قمار بازی جاری تھی ۔ اس کارروائی میں پولیس نے چار افراد اصل آرگنائزر سید انور عرف انو ساکن وٹے پلی ۔ ریاض ساکن حسن نگر ، شیخ احمد ساکن حسن نگر اور حاجی خان ساکن کشن باغ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس دھاوے میں 26170 روپئے نقد رقم تاش کے پتے اور چار موبائیل فون ضبط کرلئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی انجام دی ۔ ع