قندھار میں آپریشن کے دوران37 شدت پسند طالبان ہلاک

   

کابل: شورش زدہ افغانستان کے صوبہ قندھار میں افغان سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 37 شدت پسند طالبان ہلاک اور دیگر 28 کے زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں ۔افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع زہیرائی اور آرغنداب میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے ۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی جبکہ اس آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔افغان سیکورٹی حکام کا کہنا ہے قندھار کے متعدد اضلاع پر طالبان کا قبضہ تھا تاہم گزشتہ روز آپریشن کے بعد ان اضلاع کو طالبان کے قبضہ سے بازیاب کرالیا گیا ہے جب کہ طالبان اپنی گاڑیاں اور اپنے ساتھیوں کی لاشیں بھی چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔