قوانین کی خلاف ورزی 6 خانگی بسیں ضبط

   

حیدرآباد ۔ 15 جنوری (سیاست نیوز) خانگی ٹراویلز بسوں کی من مانی خلاف آر ٹی اے نے مہم کو جاری رکھتے ہوئے آج 6 بسوں کو ضبط کرلیا۔ رنگاریڈی آر ٹی اے کی اس اسپیشل ڈرائیو میں قومی شاہراہ پر بسوں کی جانچ کی گئی۔ حیدرآباد بنگلورو ہائی وے پر کی گئی اس جانچ میں خانگی بسوں میں تلاشی کے علاوہ ان کے دستاویزات کی جانچ کی گئی۔ مسافرین کی سہولت کیلئے اس اسپیشل ڈرائیو میں ضرورت سے زیادہ سامان منتقل کرنے والی بسوں کے علاوہ ٹیکس ادا نہ کرنے والی ایجنسیوں کی 6 بسوں کو ضبط کرلیا گیا۔ یاد رہیکہ تہوار کے موقع پر خانگی بسوں کی من مانی اور مسافرین کے استعمال کی شکایتوں پر آر ٹی اے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ع