قومی ایجنسیاں ’’وکرم اور بیتال‘‘کی طرح کام کرتی ہیں:کانگریس

   

ممبئی : کانگریس نے آج یہاں قومی ایجنسیوں پر ‘وکرم اوربیتال’ کی طرح کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سیاسی آقاوں کو خوش کرنے کے لئے ان ایجنسیوں کا استعمال کیا جارہا ہے – شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کے بھائی پروین راوت کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ منی لانڈرنگ معاملے میں گرفتار کیے جانے کے بعد مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریاستی کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے کہا کہ قومی ایجنسیاں کا رویہ ‘وکرم اور بیتال’ کی طرح ہے اور جس کسی نے مودی حکومت اور مودی کے خلاف اپنی رائے کا اظہار کیا اس پر یہ ایجنسیاں جو وکرم کی مانند ہے وہ اپنے بیتال سے انتقامی کاروائیاں کراتی ہیں ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ سنجے راوت نے مودی حکومت کے خلاف محاذ کھول رکھا جسکا خمیازہ انھیں بھائی کی ای ڈی میں گرفتاری کے تحت بھگتنا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب 1202میں پروین راوت کے اکاونٹ کو ای ڈی نے قانون کے مطابق پایا تھا تو آخر کیا وجہ رہے کہ ان پر اتنی تاخیر سے کاروائی کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ پروین روات کو ای ڈی نے 4301کروڑ کی مالیت کے ایک ہاوسنگ گھپلوں کے معاملے میں کل گرفتار کیا تھا ۔