کولکاتا: ممبئی کی ایک عدالت نے گزشتہ سال دسمبر میں ممبئی میں منعقدہ ایک پروگرام میں قومی ترانے کی توہین کے معاملے میں چہارشنبہ کو مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی کو سمن جاری کیاہے ۔ 2مارچ کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ ممتا بنرجی بنگال کی وزیر اعلی ہیں،تاہم وہ سرکاری ڈیوٹی پر نہیں تھیں۔ اس لئے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کیلئے کہیں سے بھی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہے۔