قومی خدمت اسکیم کے تحت شعور بیداری پروگرام

   

ظہیرآباد – 27 / مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کی اطلاع کے بموجب قومی خدمت اسکیم کے تحت موضع ہوتی بی میں ایک ہفتہ کیمپ رکھا گیا – این ایس ایس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عائشہ بیگم کی سرپرستی میں این ایس ایس والنٹیرز نے موضع ہوتی بی میں روزانہ مختلف سرگرمیاں جیسے موضع کی صاف صفائی صحت و تندرستی کیلئے ضروری مشوروں کے ساتھ ساتھ تعلیم کی اہمیت اور تلنگانہ حکومت کی مختلف اسکیموں کے استفادہ کرنے پر شعور بیدار کیا – ساتھ ہی ساتھ اسکول کے طلباء￿ کو تعلیم دیتے ہوئے انہیں اچھے اخلاق وکردار اور وقت کی پابندی کی ہدایات دیں۔ شام کے اوقات میں اسکول کی صاف صفائی اور پودوں کی افزائش پر مختلف سرگرمیاں انجام دیں۔ اس کیمپ کی ابتدا 20 مارچ کو ہوئی۔ سرپنچ موضع ہوتی بی محمد پرویز نے اسکول میں والنٹیرز کیلئے ضروری سہولیات فراہم کرتے ہوئے بہتر تعاون کیا – جس پر این ایس ایس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عائشہ بیگم نے سرپنچ اور اسکول ہیڈ ماسٹر سری گوڑ کا شکریہ ادا کیا۔ کیمپ کے اختتامی اجلاس سے کلیم صدیقی جمیل ، محترمہ شکنتلا ، راملو این ایس ایس کو آرڈینیر نے والنٹیرز کی محنت اور مختلف سرگرمیوں کی انجام دہی پر سراہنا کی ۔ نائب سرپنچ راجو اور سابق سرپنچ محمد پرویز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت کا جذبہ کامیابی کی ضمانت ہے۔اس موقع پر محمد ارباز ، محمد الیاس ، محمدافسر ، محمد مخدوم ، محمد عبدالمجیب ، محمد علی وغیرہ موجود تھے ۔