قومی ذرائع ابلاغ نے کرونا وائرس کے مذہب کا نشاندہی کرلی ہے۔ ویڈیو

,

   

کرونا وائرس جس کی شروعات چین کے شہر وہا ن سے ہوئی۔ آج بھی چین کے شہر وہان میں اس وباء کے اثرات کے نشان صاف دیکھائی دے رہے ہیں۔

سی او وی ائی ڈی19کے منظرعام پر آنے کے فوری بعد اسپین‘ اٹلی‘ ایران‘ اور اب امریکہ اس وباء جس کو ڈبلیو ایچ او نے عالمی وباء قراردیاہے اس سے شدید طور پر متاثرہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگئے جہاں پر آج کی تاریخ تک ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس وباء سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور سوپر پاؤر مانے جانے والے امریکہ میں کرونا وائرس کی وباء سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔مگر ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے کرونا وائرس کے مذہب کی نشاندہی کرلی ہے اور اس کو تبلیغی جماعت سے جوڑنے میں ذرابھی تاخیر نہیں کی ہے۔

حالانکہ اٹلی کے وزیراعظم نے اس مہلک وباء سے اس قدر پریشان ہوگئے ہیں ان کی زارقطار روتی ہوئی تصویریں سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہونے لگی۔

باوجود اسکے تبلیغی جماعت کے مرکز نظام الدین میں پھنسے ہوئے لوگوں کے حوالے سے تبلیغی جماعت کے مذکورہ مرکز پر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے اور ملک بھر میں اس وباء کو پھیلنے کا مورد الزام ٹہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس سارے معاملے پر پیش ہے دی وائیر کا یہ ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video