قومی سلامتی پر کوئی مفاہمت نہیں امیت شاہ کا بیان

   

نئی دہلی ۔ 17ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ مودی حکومت ہندوستان کے علاقہ میں کوئی بھی دراندازی کو برداشت نہیں کریگی اور ایسی کوئی بھی حرکت سے سختی سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ اُنھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال خصوصی درجہ منسوخ کرنے کے بعد سے پرامن ہے اور 5 اگسٹ سے جب آرٹیکل 370 کی تنسیخ ہوئی وہاں کسی پر بھی کوئی گولی نہیں چلائی گئی ۔ جامع قومی سلامتی پالیسی اختیار نہ کرنے پر سابقہ کانگریس اقتدار پر شدید تنقید میں وزیرداخلہ نے کہاکہ ملک کی اسٹرٹیجک پالیسی کو خارجہ پالیسی نے ماندکر رکھا تھا ۔ سرجیکل اسٹرائیک اور فضائی حملے کے بعد دنیا کا نظریہ بدل گیا۔