قومی شاہراہوں کی ترقی کیلئے مرکزی سکریٹری سے نمائندگی

   

حیدرآباد۔یکم فروری، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے سکریٹری وزارت روڈ ٹرانسپورٹ حکومت ہند سے نئی دہلی میں ملاقات کرتے ہوئے نلگنڈہ اور بھونگیر میں قومی شاہراہوں کی ترقی کیلئے فنڈز کی اجرائی کی درخواست کی۔ انہوں نے مختلف شاہراہوں کی تعمیر سے متعلق تفصیلات حوالے کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں وہ مرکزی وزیر نتن گڈکری سے نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے چوٹ اوپل اور کوداڑ میں انڈر پاس کی تعمیر اور سڑکوں کی تعمیر و ترقی کے سلسلہ میں مرکزی وزارت سے منظوری کی درخواست کی۔ ونگا پلی جنکشن کے قریب انڈر پاس کی تعمیر نمائندگی کی گئی۔مرکزی سکریٹری نے ہمدردانہ غور کا تیقن دیا ۔ ر