حیدرآباد۔ سعودی فوڈایکس2019میں ہندوستانی پولین کا قونصل جنرل برائے ہند متعین جد ہ سعودی عربیہ ایچ ای جناب محمد نور رحمن شیخ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیاہے۔
مذکورہ سعودی فوڈ ایکس کا انعقاد اے ایس ایس او سی ایچ ایم کی نگرانی میں عمل میں آیا ہے۔کھانے او رمشروبات کی پچاس سے زائد کمپنیاں اس کا حصہ بنی ہیں۔
مسٹر یاسر صابر کونسل(حج)‘ مسٹر میرغضنفر علی ذکی‘ جنر ل سکریٹری برائے سعودی انڈین بزنس نٹ ورک (ایس ائی بی این) اور مذکورہ ادارہ کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔
مذکورہ نمائش 11-14نومبر 2019تک جدہ کے سنٹر برائے فورمس اور ایونٹس مدینہ روڈ پر جاری رہے گی