نئی دہلی : ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے جمعہ کو ہندوستانی لائٹ ٹینک زورآور کا کامیاب ابتدائی آٹوموٹیو ٹسٹ کیا۔ وزارت دفاع کے مطابقْ صحرائی علاقوں میں کیے گئے فیلڈ ٹرائلز کے دوران لائٹ ٹینک نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام مطلوبہ مقاصد کو موثر انداز میں پورا کیا۔ ابتدائی مرحلے میں ٹینک کی فائرنگ کی کارکردگی کا سختی سے جائزہ لیا گیا اور اس نے مقررہ اہداف پر مطلوبہ درستگی حاصل کی۔ زورآور کو لارسن اینڈ ٹوبرو لمیٹڈ کے ساتھ مل کر کامبیٹ وہیکلز ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ، جو ڈی آر ڈی او کی ایک اکائی ہے ، نے کامیابی کے ساتھ تیار کیا ہے ۔ مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز سمیت متعدد ہندوستانی صنعتوں نے مختلف ذیلی نظاموں کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا، جس سے مقامی دفاعی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا۔