لاری اور پک اپ وین میں تصادم ، 4 افراد ہلاک

   

بیدر ۔28 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس پی بیدر مسٹر چن بسونا ایس ایل کے بموجب آج قریب 4:30 بجے شب بیدر بھالکی نیشنل ہائی وے نمبر 50 پر نزد سیوانگر تانڈہ اشوک لی لینڈ پک اپ گاڑی میں سوار 14 مسافرین ، 6 مرد اور 5 خاتون اور تین بچے تھے ۔ یہ مسافرین اُدگیر مہاراشٹرا سے جنازے میں شرکت کے بعد حیدرآباد واپس ہورہے تھے کہ مخالف سمت بیدر سے آرہی NSSK شوگر فیاکٹری کی خالی لاری کے درمیان خوفناک تصادم پیش آیا جس کے سبب مقام حادثہ پر ہی 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک افراد کے نام دستگیر داول ، رشیدہ و امام شیخ کا تعلق اُدگیر مہاراشٹرا سے ہے ۔ مسافرین کی گاڑی کے ڈرائیور کا نام ولی ہے جو حیدرآباد سے تعلق رکھتے ہیں ۔ حادثے کی وجہ ٹرک ڈرائیور کی لاپرواہی اور جلد بازی ہوسکتی ہے ۔ حادثے کے مقام پر متعلقہ حدود دھنورہ پولیس اسٹیشن کے عہدیداران نے حادثے کی جگہ پہنچ کر جائزہ لیا اور زخمیوں کو بیدر بریمس ہاسپٹل روانہ کیا ۔ اس موقع پر اعلیٰ عہدیداروں نے فوری مقام حادثہ پہنچ گئے ۔ اس ضمن میں ایس پی بیدر بریمس ہاسپٹل پہنچ کر ڈائرکٹر بریمس سے زخمیوں کے بہترین علاج و معالجے کی ہدایت کی ۔