لاری نے سوتے ہوئے مزدوروں کوروند ڈالا

   

حیدرآباد22مارچ (سیاست نیوز) شہرکے نواحی علاقہ پیش بشیر آباد میں لاپرواہی سے لاری چلاتے ہوئے ایک ڈرائیور نے دو تعمیراتی مزدوروں کو روند ڈالا۔ یہ حادثہ منگل کی صبح پیش آیا۔ذرائع نے کہا کہ تعمیراتی سامان سے لدی لاری کے ڈرائیور نے لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے ان سوتے ہوئے مزدوروں کو نہیں دیکھااور ان کو روند ڈالاجس کے نتیجہ میں یہ مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پیٹ بشیرآباد پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ع