لاری پانی میں بہہ گئی ‘ درخت سے لٹک کر جان بچانے ڈرائیور کی کوشش بھی ناکام

,

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں ایک لاری سیلاب کے پانی میں بہہ گئی تاہم ڈرائیور کی جانب سے ایک درخت سے لٹک کر زندگی بچانے کی اپنی تمام تر کوشش بھی ناکام ہوگئی اور وہ فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ سدی پیٹ ضلع کے بسوا پور برج پر پیش آیا ۔ بتایا گیا ہے کہ لاری ڈرائیور 35 سالہ ایم شنکر لاری کے پانی کی زد میں آجانے کے بعد باہر کود گیا اور ایک درخت سے لٹک کر اپنی زندگی بچانے کی تگ و دو کرنے لگا ۔ تاہم کچھ دیر بعد وہ سیلاب کے پانی میں لاپتہ ہوگیا ۔ ڈرائیور کی تلاش کیلئے حکام کی جانب سے تلاشی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے