نیویارک: کیلیفورنیا میں ڈھلتے ہوئے سورج کے ساتھ لاس اینجلس کی فضاؤں میں ہوائی ٹینکرز اور ہیلی کاپٹر تیزی سے دائیں بائیں چکر لگا رہے تھے۔ وسیع پیمانے پر لگی ہوئی آگ بجھانے کیلئے وہ پانی اور مخصوص قسم کی ریت آتش زدہ عمارت پر گرا رہے تھے۔شہر کے اوپر ایک ہیلی کاپٹر سے ہر سمت میں دیکھتے ہوئے اے ایف پی کے نامہ نگاروں نے نصف درجن شعلوں کا مشاہدہ کیا – پہاڑی مناظر میں دھوئیں کے بادل یوں فضا میں بلند ہو رہے تھے گویا کوئی تازہ تازہ آتش فشاں پھٹ گیا ہو۔آگ بجھانے والے اہلکاروں نے فوری طور پر اپنے فضائی وسائل اس مقام پر مرکوز کر دیئے اور ایک پْرسکون اور خاموش فضا چند ہی منٹوں کے اندر جنونی سرگرمیوں کا مرکز بن گئی۔جہنم جیسی آگ کے کناروں پر پانی گراتے ہوئے نصف درجن کے قریب ہیلی کاپٹر کم بلندی پر محوِ پرواز تھے۔اس سے اوپر کچھ بلندی پر چھوٹے طیارے وقتاً فوقتاً بڑے بڑے ٹینکرز کی رہنمائی کرتے جو آگ بجھانے والی چمکدار سرخ ریت شعلوں پر پھینکتے تھے۔ہیلی کاپٹر کے پائلٹ البرٹ ازوز نے کہا کہ بیک وقت اتنے زیادہ شعلے کبھی نہیں دیکھے۔”2016 سے ایک پرائیویٹ ایوی ایشن کمپنی کیلئے کام کے دوران انہوں نے آتش زدگی کے کئی واقعات دیکھے ہیں جن میں چھے سال پہلے کی ہلاکت خیز مالیبو کی آگ بھی شامل ہے۔انہوں نے یاد کیا، “یہ ناقابلِ یقین تھا۔