لاشیں بہانے والوں کو نکال باہر کریں :ممتابنرجی

   

وارانسی : مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جو اس وقت بنارس کے دورے پر ہیں کو بی جے پی ورکروں کی مخالفت کا سامنا ہے ۔تاہم ممتا بنرجی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی اپیل کی۔ممتا بنرجی نے کورونا کے دوران کنگا ندی میں لاش پھینکے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے آپ کے رشتہ داروں کی لاشوں کو ندی میں پھینک دیا انہیں اترپردیش کے باہر پھینک دیں۔اترپردیش میںبھی ‘‘کھیلا ہوبے ’’ کا نعرہ لگامقبول ہوا ہے ۔بنارس میں سماجوادی پارٹی کی ریلی جس میں اکھلیش یادو ، جینت چودھری اور دیگر سینئر لیڈران موجود تھے ۔میں فٹ بال کو بھی رکھا گیا تھا ۔ممتا بنرجی نے کہاکہ ‘‘یہ کھیل وارانسی میں بھی کھیلا جائے گا۔ یہ کھیل اتنا آسان نہیں ہے ۔ لیکن بی جے پی کو مناسب جواب دے کر ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ یوگی آدتیہ ناتھ کی تنقید کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ سنتوں کو بدنام کر رہے ہیں۔ وہ نام سے یوگی ہیں۔انہوں نے غریبوں کے لئے کچھ بھی نہیں ۔ ممتا بنرجی نے کہا، “اتر پردیش حکومت نے کورونا کے دوران لاشیں گنگا میں بہائی تھیں۔ لیکن ہم نے ، حکومت بنگال نے ان لاشوں کو بچایا اور آخری رسومات ادا کیں۔