لالو او راسٹالن نے راہول سے کہا’بی جے پی کے جال میں نہ پھنسیں

,

   

نئی دہلی۔پہلی مرتبہ راہول گاندھی کی جانب سے استعفیٰ کابم گرانے کے بعد منگل کے روزساتھی جماعتوں نے اس مسلئے پر اپنا وزن ڈالا‘ ڈی ایم کے اسٹالن اور آر جے ڈی کے

لالو پرساد یادو نے اپنا ایک عوامی بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ راہول گاندھی کو پارٹی کی صدرات پر قائم رہنے کی ضرورت ہے‘ پارٹی چھوڑنا کامطلب بی جے پی کی جال میں

پھنسنے کے مترادف ہے۔

راہول گاندھی کے استعفیٰ پر جہاں پچھلے چار دونوں سے تجسس برقرار ہے وہیں اے ائی سی سی مہارشٹرا‘ جھارکھنڈ او رہریانہ میں جہاں پر الیکشن ہونے والا ہے تقرر کی تیاریاں کررہی ہے۔

منگل کے روز اسٹالن نے راہول گاندھی سے فون پر بات کی اور ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے استعفیٰ کے سونچ سے دستبرداری اختیار کریں۔

ڈی ایم کے کے مطابق اسٹالن نے راہول سے کہاکہ اگر کانگریس نے الیکشن میں شکست کھائی ہے تو وہ کیاہوگا”آپ نے لوگوں کا دل جیتا ہے“۔