لالو پرسادنے ریکارڈ توڑدیا

,

   

2 سال سے دواخانہ میں : بی جے پی
پٹنہ : چارہ اسکام میں سزا پانے والے راشٹرا جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو جھارکھنڈ کے دواخانہ میں زائد از 2 سال سے زیر علاج ہیں۔ دواخانہ میں سب سے طویل مدت تک زیر علاج رہنے والے وہ واحد سیاستداں ہیں۔ بی جے پی نے انہیں فوری جیل منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ آر جے ڈی صدر ایک مریض کی حیثیت سے دواخانہ میں رہنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ اس کے جواب میں آر جے ڈی نے کہا کہ بہار انتخابات کے پیش نظر بی جے پی لالو فوبیا سے متاثر ہوچکی ہے۔