لالو یادو کے خلاف مبینہ ریلوے جابس اسکام میں چارج شیٹ

   

نئی دہلی : کانگریس زیرقیادت یو پی اے حکومت میں10 سال قبل وزیرریلوے کی حیثیت سے لالو پرساد یادو کی میعاد کے دوران مبینہ جاب اسکام میں سی بی آئی نے آج یہاں ایک عدالت میں 16 افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ۔ ملزمین میں لالو کے علاوہ ان کی شریک حیات رابڑی دیوی شامل ہیں۔ دونوں بہار کے چیف منسٹر رہے ہیں اور موجودہ طور پر ان کے فرزند تیجسوی یادو ریاست کے ڈپٹی چیف منسٹر ہیں۔ سی بی آئی نے شوہر اور بیوی اور ان کی دو بیٹیوں میسا بھارتی اور ہیما یادو کے علاوہ ریلوے میں نوکریاں حاصل کرنے والے 12 افراد کے خلاف 18 مئی کو ایف آئی آر درج کیا تھا۔ ملزمین میں سے زیادہ تر ضمانت پر ہیں۔