لال قلعہ کے آس پاس حکم امتناعی ، متعدد میٹرو اسٹیشن بند

   

نئی دہلی19دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) شہریت قانون کے خلاف دہلی کے کئی علاقوں میں احتجاج و مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے اور لوگوں کو جنتر منتر اور لال قلعہ جانے سے روکنے کے بہت سے میٹرو اسٹیشن بند کئے گئے ہیں۔جامعہ نگر علاقے کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میٹرو اسٹیشن کے علاوہ اوکھلا وہار، جسولہ وہار میٹرو اسٹیشن کو بند کیا گیا ہے . منیرکا میٹرو اسٹیشن بھی بند ہے ۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے لال قلعہ کے ارد گرد حکم امتناعی نافذ ہے کیونکہ مظاہرین نے لال قلعہ سے شہید پارک تک مارچ نکالنے اعلان کیا تھا۔لوگوں کے احتجاج و مظاہرہ کے خدشہ کو دیکھتے ہوئے لال قلعہ، جامع مسجد، چاندنی چوک، یونیورسٹی، پٹیل چوک، لوک کلیان مارگ، ادیوگ بھون، آئی ٹی او، پرگتی میدان،سینٹرل سکریٹریٹ اور خان مارکیٹ میٹرو اسٹیشن بند کر دیئے گئے ہیں۔