لال ٹن پر نتیش کے ریمارک پرلالو کا ردعمل نتیش کو کہا’پلٹوؤں کا سردار‘

,

   

لالو نے نتیش کے تبصرے پر پلٹ وار کے ذریعہ کہا ’ ایک ڈال سے دوسری ڈال پر اچھلنے والی انسان کا بیان پڑھ لیجئے! پانچ سال میں بدلی پانچ پارٹیاں اور پانچ سرکار! تبھی تو کہلاتے ہیں پلٹوؤں کے سردار!‘

پٹنہ۔لوک سبھا الیکشن کی مہم بہار میں زور پکڑنے کے دوران چیف منسٹر نتیش کمار نے اتوار کے روز آر جے ڈی کو اپنے نشانے پر لیتے ہوئے کہاکہ راجیہ میں بجلی کی دستیابی سے ’لال ٹن‘کے دن پورے ہوگئے ہیں۔لال پرساد یادو کی پارٹی راشٹریہ جنتادل کا انتخابی نشان ’لال ٹن‘ ہے۔

لالو نے نتیش کے تبصرے پر پلٹ وار کرتے ہوئے ٹوئٹر کے ذریعہ کہاکہ’’ ایک ڈال سے دوسری ڈال پر چھلانگ لگانے والے انسان کا بیان دیکھ لیجئے۔پانچ سال میں پانچ پارٹیاں او رپانچ حکومتیں تبدیل کیں!اس وجہہ سے تو کہتے ہیں پلٹوؤں کا سردار!‘۔

کمار نے جمائی لوک سبھا حلقہ میں ایک الیکشن ریالی سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی پر حملہ بولتے ہوئے کہا’بہار میں ہر گھر میں بجلی پہنچ گئی ہے۔

اب لال ٹن کا کوئی استعمال نہیں ہے‘۔ جے ڈی یو صدر وہاں پر این ڈی اے میں شامل ایل جے پی امیدوار چراغ پاسوان کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے گئے تھے۔

کمار نے بی جے پی سے علیحدگی کے چار سال بعد 2017میں این ڈی اے میں دوبارہ لوٹنے کے اپنے فیصلے کا بچاؤ کرتے ہوئے انہوں نے اس کو بہار کے مفاد میں لیاگیا فیصلہ کہاتھا۔

انہوں نے دہشت گردی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہندوستان کے وقار کو اونچا کرنے کے حوالے سے وزیراعظم نریندر مودی کی ستائش کی ۔ لال نے 2014کے اخبار کے ایک تراشے کو منظرعام پر لیا جس میں کمار کا یہ بیان چھپا تھا کہ ’’میں مٹی میں مل جاؤں گا پر دوبارہ بی جے پی کے ساتھ نہیں لوں گا‘‘۔