لانس نائک این گنگاپرساد کی لاش حیدرآباد لائی گئی

   

حیدرآباد 7 اکتوبر(یواین آئی)لانس نائک این گنگاپرساد کی لاش شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لائی گئی ۔ بعد ازاں ماونٹین ڈیویثرن پرووسٹ یونٹ میں خدمات کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ملٹری اسپتال سکندرآبادمیں لاش پر پھول نچھاور کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس کے بعد لانس نائک این گنگا پرساد کی لاش کو نظام آباد ضلع کے بودھن کے ان کے آبائی مقام کومین پلی منتقل کردیا گیا جہاں ان کی آخری رسومات انجام دے دی گئیں۔