لاکھوں مردہ مچھلیاں دریا کے کنارے پرآ گئیں، ماہرین حیرت زدہ

   

بغداد: عراق میں ایک دریا کنارے پر لاکھوں مردہ مچھلیاں آ گئیں، جس سے نہ صرف شہری بلکہ ماہرین بھی حیرت زدہ ہو گئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق میسان نامی عراقی صوبہ میں لاکھوں کی تعداد میں مردہ مچھلیاں دریا کے کنارے پر آگئیں۔ دریائے امشان کے کنارے ہزاروں ٹن مردہ مچھلیوں کی آمد کو بڑی ماحولیاتی تباہی قرار دیا جا رہا ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں مچھلیوں کے مرنے کی وجہ علاقے میں جاری خشک سالی بھی ہو سکتی ہے تاہم دریائے امشان میں مچھلیوں کے مرنے کی وجہ جاننے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے۔