لاکھ سے زائد بوگس راشن کارڈس کی منسوخی کا امکان

   

حیدرآباد 3 جون (یواین آئی) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں بوگس راشن کارڈز کی شناخت اور تنسیخ کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے ۔ حکومت نے تمام راشن کارڈ رکھنے والوں کیلئے ای۔کے وائی سی کی تکمیل کو لازمی قرار دیا ہے ۔ ان افراد نے مقررہ مدت میں ای۔کے وائی سی مکمل نہیں کیا، جس کے باعث ان کے کارڈس کی منسوخی کا امکان ہے ۔فی الحال، ریاست میں تقریباً 89.96 لاکھ راشن کارڈس پرراشن دیاجارہا ہے ۔ اب سے صرف ان افراد کو راشن کارڈز جاری کئے جائیں گے جو سِٹیزن 360 ڈیٹا بیس میں مستند اور اہل قرار پائیں گے ۔