لاک ڈاؤن سے پریشان لڑکی عمارت سے چھلانگ لگاکرخودکشی

   

حیدرآباد13مئی (سیاست ڈاٹ کام) لاک ڈاون سے پریشان ایک لڑکی نے بلند عمارت سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔یہ واقعہ حیدرآباد میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ منی کونڈہ لینکوہلز اپارٹمنٹ کی ایک عمارت میں پڑوسی ریاست اے پی کے ضلع کرشنا سے تعلق رکھنے والی 20سالہ ایراواپلی رہتی تھی۔وہ 29فروری سے ایل ایچ تری بلاک میں مقیم تھی۔ لاک ڈاون سے دلبرداشتہ ہوکر عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔