لاک ڈاؤن میں سالگرہ تقریب پر چلکل گوڑہ میں مقدمہ

   

حیدرآباد ۔ 30 مئی (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میںسالگرہ تقریب منعقد کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ چلکل گوڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور رات کے کرفیو کو نظرانداز کرتے ہوئے جمعہ کی رات بودھانگر میں سالگرہ تقریب منعقد کی گئی اور جس میں ایک نوجوانوں نے درمیان سڑک جشن منایا اور سارے علاقہ میں ایک دوسرے پر انڈے پھینکتے ہوئے بے چینی پیدا کردی۔ اس کے علاوہ مقامی افراد کے اعتراض پر ان سے الجھ پڑے۔ اسی دوران پولیس کی بروقت آمد نے حالات کو بگڑنے سے بچا لیا اور پولیس چلکل گوڑہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔