نئی دہلی: ملک میں لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ وزارت امور داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔ اسی کے ساتھ کچھ اہم باتیں بھی بتائی گئی ہیں جو اس طرح ہیں۔ میٹرو ریل خدمات معطل رہیں گی۔ اسکولس، کالجس، تعلیمی و ٹریننگ، کوچنگ سنٹرس وغیرہ بند رہیں گے۔ تمام سنیما گھر، شاپنگ مالس، سوئمنگ پولس، پارکس، بار اور آڈیٹوریم، اسمبلی ہالس اور اسی طرح اسپورٹس کامپلکس 31 مئی تک بند رہیں گے۔ ریاستی حکومت کو ہدایت دی گئی ہے کہ بازار اور دکانات کو سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے کھولے جاسکتے ہیں۔
ہر دکان پر دو گاہکوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔ 65 سال سے زائد عمر والے افراد، دس سال سے کم عمر والے بچے، حاملہ خواتین کو گھروں میں ہی رکھا جائے۔ تمام ڈومیسٹک، انٹرنیشنل فلائٹس، ایئر ایمبولنس 31 مئی تک بند رہیں گے۔