لاک ڈاؤن کو نظر انداز کرکے رام نوامی کے لئے کلکتہ میں ہزاروں لوگ ہوئے اکٹھا

,

   

منادر کے باہر بڑی تعدا میں لوگ قطار میں کھڑے نظر ائے تاکہ کرونا وائر س کی وباء سے چھٹکارے کے لئے ’بھگوان رام‘انہیں اشرواد دیں
کلکتہ۔ قومی سطح پر نافذ لاک ڈاؤن کے دوران رام نوامی کے موقع پر مغربی بنگال ے مختلف حصوں میں منادر کے باہر ہزاروں کی تعداد میں ’جئے شری رام‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے ہزاروں لوگ اکٹھا ہوتے ہوئے حکومت کی جانب سے سماجی انصاف کے لئے جو ہدایتیں دی ہیں اس کو انگوٹھا دیکھایا ہے۔
منادر کے باہر طویل قطاریں کھڑی ہیں

ریاست بھر میں منادر کے باہر بھگتوں کی طویل قطاریں کھڑی ہیں‘ وہیں کرونا وائرس کی عالمی وباء کی وجہہ سے وی ایچ پی او ردیگر بھگوا گروپس کی جانب سے اعلان کردہ تمام رام نوامی کی ریالیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔منادر کے باہر بڑی تعدا میں لوگ قطار میں کھڑے نظر ائے تاکہ کرونا وائر س کی وباء سے چھٹکارے کے لئے ’بھگوان رام‘انہیں اشرواد دیں

پوجا کے بعد بھگتوں کو واپس جانے کے لئے استفسار
پولیس‘ مختلف اضلاعوں میں بھگتوں سے استفسار کررہی ہے کہ وہ پوجا کے فوری بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں اور ہدایت دی جارہی ہے کہ سماجی دوری کے لئے جو قواعد مقرر کئے گئے ہیں اس پر سختی کے ساتھ عمل کریں اور اکٹھا ہونے سے گریز کیاجائے۔

ریاست کے مغربی علاقے کے بالی گھاٹ اور مانی کاٹالا میں کئی منادر کے باہر لوگوں کی بھاری تعداد میں اکٹھا دیکھا گیا ہے۔

کلکتہ پولیس نے رام مناد کے پوجاریوں سے کہا ہے کہ وہ منادر کے باہرولوگوں کو بھاری تعداد میں اکٹھا ہونے نہ دیں اور سماجی دوری کے لئے جو قواعد مقرر کئے گئے ہیں اس پر عمل کریں۔

سٹی پولیس کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ کئی منادر کی گیٹس بند کردئے گئے ہیں اور ان سے کہاگیا ہے کہ وہ منادر کے باہر مقررہ دوری کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوجائیں۔

پولیس پر حملہ‘ گاڑیوں کے ساتھ توڑ پھوڑ
درایں اثناء کئی پولیس جوانوں پر حملے کئے گئے اور ان کی گاڑیو ں کے ساتھ توڑ پھوڑ بھی کیاگیا ہے‘

ضلع پولیس کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ جب پولیس نے لوگوں کو گول تورا علاقہ جو مغربی مدن پور کا حصہ میں چائے کی دوکان پر اکٹھا ہونے سے روکا تو لوگوں نے پولیس پر حملہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ اس حملے میں پولیس کے دوجوان شدید طور پر زخمی ہوگئے اور انہیں اسپتال میں بھرتی کیاگیاہے۔

بیربھم ضلع میں ایک راشن کی دوکان کے مالک کی لوگوں نے اس وقت پیٹائی کردی جب دوکان میں موجود راشن کا سامان سوکھ گیا تھا۔

مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 21دنوں کے لاک ڈاؤن کو جمعرات کے روز نو دن ہوگئے ہیں‘ ریاست کے مختلف حصوں میں لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مارکٹ میں ساز وسامان کی خریدی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں