لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سلمان خان کا سخت پیغام۔ ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

ہالی ووڈ کے سوپر اسٹار سلمان خان نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو جوکر قراردیا او رکہاکہ وہ نہ صرف اپنے گھر والوں بلکہ دیگر شہریوں کی بھی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

سلمان خان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں بند رہیں اور سی او وی ائی ڈی19سے بچنے کے لئے مقرر کئے گئے قواعد پر عمل کریں۔

انہوں نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں صف اول پر رہنے والے طبی عملے اور پولیس جوانوں پر حملوں کی خبروں پر بھی شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ چند لوگوں کی وجہہ سے ساری انسانیت کو شرمسار ہونا پڑرہا ہے۔

ڈاکٹر‘ نرسوں‘ اور پولیس جوانوں کا احترام کرنا سیکھیں جو اس مشکل وقت میں عوام کی حفاظت کے لئے کھڑے ہوئے ہیں۔

ویڈیو ضرور دیکھیں

YouTube video