شرما نے اس کے لئے ایک عام معافی جاری کی او رکہاکہ کسی کی تذلیل ان کی منشاء کبھی نہیں تھی
سورج پور۔ریاست گیر لوک ڈاؤن کے پیش نظر ہفتہ کے روز مبینہ طور پر ادوایات لانے کے لئے باہر آنے والے ایک شخص کو تمانچہ رسید کرنے کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے کے بعد چھتیس گڑ کے سورج پور ضلع کے ضلع کلکٹر کی اس کاروائی پر مذکورہ انڈین ایڈمنسٹرٹیو سرویس افیسرس اسوسیشن نے سخت مذمت کا اظہار کیاہے۔
اس ائی اے ایس اسوسیشن نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیاکہ”یہ خدمات او رتہذیب کے بنیادی کے خلاف اورناقابل قبول ہے۔ سیول سرونٹس کو چاہئے کہ ہر وقت ہمدردی کا اظہار کرے اور معاشرے کے لئے شفاء بخش رہے‘ خاص طور پر ایسے مشکل وقت میں“
چیف منسٹر بھوپیش باگھیل نے اتوار کے روز کہاکہ واقعہ قابل مذمت ہے اور یہ کہ انہوں نے ہدایت دی ہے کہ فوری ضلع کلکٹر کو ان کے عہدے سے ہٹادیاجائے۔
چیف منسٹر نے ہندی میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”ایک اہلکار کی جانب سے غلط برتاؤناقابل قبول ہے۔ میں اس واقعہ سے مایوس ہوں۔
اس نوجوان اوراس کے گھر والو ں میں میں معذرت خواہ ہوں“۔
سوشیل میڈیا پر گشت کررہے ویڈیوز میں مذکورہ ضلع کلکٹر رنبیر شرما نے ایک نوجوان کو جھڑکتے اور تمانچہ رسید کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں جولاک ڈاؤن کے دوران گھر کے باہر آنے کی وجہہ بتانے کے لئے ایک کاغذ کا تکڑا دیکھانے کی کوشش کررہا ہے۔
کلکٹر صاحب نے بعد میں اس نوجوان کا فون سڑک پر پھینک دیا اورساتھی پولیس جوانوں سے کہاکہ اسکو زدکوب کریں۔ ویڈیومیں شرما کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ ”مارو اسے“۔
سورج پور کلکٹر نے بعدازاں وضاحت کی کہ وائرل ویڈیو میں دیکھائی دینے والے شخص نے افسران سے جھوٹ بولا تھا کہ وہ ٹیکہ لگانے کے لئے جارہاہوں اور اس کے اس اپنے دعوی کو ثابت کرنے کے لئے مناسب دستاویزات بھی نہیں تھے اور اس فرد نے عہدیداروں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی تھی۔
درایں اثناء ویڈیوز میں دیکھائی دینے والے شخص کے خلاف وبائی امریض ایکٹ کے تحت کویڈ 19کے قواعد کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیاگیاہے۔