لاک ڈاؤن کے اصولوں کی خلاف ورزی کرکے شادی کرنے پر دلہن اور دلہا سمیت 14افراد گرفتار

   

نوساری: کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے درمیان شادی کے لئے ایک ہال میں جمع ہونے پر دلہا اور دلہن سمیت 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ، پولیس نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔

ایک مندر میں لوگوں کے ایک گروپ کے جمع ہونے کے بارے میں اطلاع ملنے پر نوساری پولیس کے اہلکاروں نے ایک چھاپہ مار کارروائی کی۔ جمعہ کو نوساری سپرنٹنڈنٹ پولیس گیریش پانڈیا نے بتایا کہ وہاں پولیس نے 14 افراد کو شادی میں شریک دیکھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن جس کا اعلان سب سے پہلے 24 مارچ کو کیا گیا تھا اب اس میں 3 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔